عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نظریہ ضرورت اور آئین کے درمیان مقابلہ شروع ہو گیا ہے،آئین جیتے گا نظریہ ضرورت ذلیل ورسواہوگا،آج پھرسپریم کورٹ کابینچ بیٹھےگااورآئین کے مطابق فیصلہ دےگا۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ سپریم کورٹ میں ہورہاہےقوم نےایسا نہیں سوچا تھا،ساری قوم چیف جسٹس کےموقف کےساتھ کھڑی ہے، حکومت35ارکان اسمبلی کاپیٹریاٹ گروپ بنانےجارہی ہے ،یہ سیاسی خودکشی کےبعد قومی اجتماعی خودکشی کی طرف بڑھ رہےہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ حکمرانو ں نے8اکتوبرکوبھی الیکشن نہیں کروانے،ملک ڈیفالٹ ہونےجارہاہے،حکومت الیکشن سےبھی فراری ہے،یہ 1997نہیں ایمرجنسی نہیں لگ سکتی اورالیکشن بھی کروانےہوں گے ،رات12بجے قاسم سوری کاسوموٹو ہوتوواہ واہ کرتےہیں، دن میں الیکشن کاسوموٹوہوتوآہ آہ کرتےہیں۔