عثمان ڈار کے خلاف اینٹی کرپشن کیس ،تفتیشی افسر پھر تبدیل

usman-dar

 عثمان ڈار کے خلاف اینٹی کرپشن کیس میں  تفتیشی افسر کو تبدیل کئے جانے پر پی ٹی آئی رہنما کا بیان سامنے آگیا۔

عثمان ڈار نے کہا  ہے کہ میرے خلاف اینٹی کرپشن کا جعلی اور بوگس کیس بنایا گیا، کہتے ہیں جس تفتیشی افسر نے حکومتی دباؤ میں آنے سے انکار کیا ہے، اسے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ پہلے تفتیش سیالکوٹ سے گوجرانوالہ  اور پھر گوجرانوالہ سے لاہور منتقل ہوئی، کیس کے آخری لمحات میں جرح مکمل ہونے سے قبل تفتیشی افسر بدل دیا گیا، پوری تفتیش کے دوران میرے خلاف ایک روپے کی کرپشن نہیں نکال سکے۔


متعلقہ خبریں