آذربائیجان نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا


تل ابیب: مسلم ملک آذربائیجان نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی ایشیائی مسلمان ریاست آذربائیجان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہو گئے۔ اسرائیل میں آذربائیجان کے سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا کہ سفارتخانے کا افتتاح اسرائیل اور آذربائیجان کے درمیان باہمی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہو گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے اور آذربائیجان اسرائیل کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ جلد ہی ایک بڑی اقتصادی وفد کے ساتھ باکو کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سازش بے نقاب، ٹویٹر نے حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

اسرائیل نے آذربائیجان کے اس اقدام کو تاریخی قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے دسمبر 1991 میں آذربائیجان کی آزادی کو تسلیم کیا اور 2 سال بعد وہاں اپنا سفارتخانہ بھی کھول لیا۔


متعلقہ خبریں