ایشیا کپ:بنگلہ دیشی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 7وکٹوں سے ہرا دیا


کولالمپور : ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔ میچ کی فاتح ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو صرف 57 رنز پر ہی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

ثنا میر نے 21 اورندا ڈار نے 17 رنز بنا کر ٹیم کوکچھ سہارا دیا۔  قومی ٹیم  مقررہ 20 اورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر محض 96 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی ۔

بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم نے 96 رنز کا آسان ہدف صرف تین وکٹوں کے نقصان پر17.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستانی ویمن ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تین سے دس جون تک کھیلے جانے والے ویمن ایشیا کپ 2018 میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے اب تک چھ ایڈشنز ہو چکے ہیں جن میں سے چار کی فاتح سری لنکا کی ٹیم رہی ہے۔


متعلقہ خبریں