چار دن تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں

rain report

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارشیں متوقع ہیں، مغربی ہوائیں آج سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی جو ملک میں 31 مارچ تک موجود رہیں گی۔

28 سے31 مارچ کے دوران لاہور، اسلام آباد، مری،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب، ڈی جی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔ تیز ہواؤں / ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں (بالخصوس گندم) اور کمزور انفرسٹرکچر کو شدید نقصان کا خطرہ ہے، کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہویُ فصلوں کی آبیاری کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 28 سے 31 مارچ کو موسلادھار بارشوں سے ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں اور اسلام آباد /راولپنڈی کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے اور اسی دوران موسلادھار بارش کے باعث لاہور، اسلام آباد/راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیر ٓاب آ سکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ مری میں برفباری اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود رہے گا اور بارش کے دوران دن کے درجہ حرارت میں ممکنہ کمی کا بھی امکان ہے۔

شہریوں کے لئے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہری، مسافر اور سیاح حضرات خراب موسم میں غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں اور ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔


متعلقہ خبریں