راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے لڑائی نہیں اور سب ادارے ہمارے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں اور شہباز شریف کو کہنا چاہتا ہوں کہ غریب مر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو کہتا ہوں کہ ایک ساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں اور بات چیت کا ایجنڈا صرف انتخاب ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے الیکشن التوا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
شیخ رشید احمد نے کہا کہ تم لوگ اپنی سیاست نہیں بلکہ ریاست کو تباہ کرنے آئے ہو، ہماری کسی سے لڑائی نہیں اور سب ادارے ہمارے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے بات چیت کر رہے ہیں لیکن معاہدہ نہیں ہو رہا۔