پاکستان مخالف ایجنٹ کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے، وزیر داخلہ

رانا ثناء اللہ

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا  ہے کہ پاکستان کیخلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان مینارپاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لئے استعمال کررہا ہے، پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلو۔

عمران خان آئین، قانون، سچائی، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ ودیگر کیسز سے حقیقی آزادی چاہتا ہے ،یہ ہر ادارے کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتا ہے۔

عمران خان کی حقیقی آزادی کے مناظر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے ،یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مارکی حقیقی آزادی چاہتا ہے۔


متعلقہ خبریں