لاہور: عمران خان نے کارکنوں کی گرفتاری پر عالمی تنظیموں سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ہمارے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا، عدالتوں کے ساتھ انسانی حقوق کی تنظیموں سے رجوع کریں گے۔
عمران خان نے بیرون ملک پی ٹی آئی تنظیموں کو مقامی منتخب سیاستدانوں سے رابطہ کرنے کا کہا،ان کا کہنا تھا کہ اپنی اپنی حکومتوں کو پاکستان میں جاری فاشزم سے آگاہ کریں۔
مجھے مارنے کے لیے کیسے جال میں پھنسایا گیا جلد ہی بے نقاب کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنے کی سازش کی گئی اور اللہ نے مجھے بچایا۔