اسلام آباد: رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب دس بج کر 23 منٹ پر ہو گی۔
22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر بیس گھنٹے سے زائد ہو گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج 6 بج کر 41 منٹ پر غروب جبکہ چاند 7 بج کر 32 منٹ پر غروب ہو گا۔
اگر چاند 22 مارچ کو نظر آ جاتا ہے تو پھر یکم رمضان المبارک بروز جمعرات 23 مارچ کو ہو گا۔