12 رنز کا دفاع،حسن علی نے زمان خان کیلئے بڑی درخواست کر دی


لاہور: لاہور قلندرز کے بالر زمان خان نے ملتان سلطانز کے خلاف فائنل میچ کے آخری اوور میں 12 رنز کا دفاع کیا۔

اس شاندار کارکردگی پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے لاہور قلندرز کے مالک سے خصوصی درخواست کا ٹوئٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

حسن علی نے اپنے ٹوئٹ میں درخواست کی کہ براہ مہربانی اس سال زمان خان کو ایک کنال کا گھر تحفے میں دیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کے فائنل میں بھی ملتان سلطانز کے خلاف ہی آخر اوور میں زمان خان نے 15 رنز کا دفاع کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔


متعلقہ خبریں