توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز عمران خان کے حاضری کے دستاویزات سمیت غائب ہو گئے۔
حاضری لینے والے افسر ایس پی سمیع اللہ نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں آئیڈیا نہیں شبلی فراز کہاں ہیں،دستاویزات ان کے پاس تھے۔
پی ٹی آئی کے وکیل بابراعوان نے پولیس افسر سے پوچھا کہ کیا آپ خیریت سے ہیں، میری ٹانگ شدید زخمی ہے، شاید فریکچر ہو گیا ہے۔
اس موقع پر جج نے استفسار کیا کہ باقی باتیں چھوڑیں مجھے بتائیں میری آرڈر شیٹ کہاں ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل گوہر خان نے کہا کہ جب شیلنگ ہوئی تو مجھ سے فائل لے لی گئی تھی۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نہ کہا کہ یہ بہت شرمناک ہے۔