ائیرپورٹس پر وی آئی پی شخصیات کو پروٹوکول دینے پر پابندی لگا دی گئی


اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی امیگریشن نے ملکی ائیرپورٹ پر اہم شخصیات کا پروٹوکول دینے پر پابندی عائد کر دی۔

ایف آئی اے نے پروٹوکول پر پابندی غیرقانونی کاموں کے خدشات کے پیش نظر عائد کی گئی،ایف آئی اے حکام کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ائیر پورٹس پر ہر اہم شخصیت کا سامان چیک ہو گا جبکہ ائیر پورٹس پر وی وی آئی پی پروٹوکول دینے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن عملہ کسی بھی اعلیٰ شخصیت کو پروٹوکول نہیں دے گا، پروٹوکول دینے کی وجہ سے ان کے سامان کی چیکنگ نہیں ہوپاتی جس کی وجہ سے اسمگلنگ کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں