سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

پاک فوج الیکشن ڈیوٹی کیلئے دستیاب نہیں، وزارت دفاع نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات 18 اپریل کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی 20 سے 22 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 28 مارچ تک ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اعتراضات 29 مارچ سے 31 مارچ تک دائر کیےجاسکیں گے، اعتراضات پر اپیلیں یکم اپریل سے 4 اپریل تک سنی جائیں گی، نظر ثانی شدہ لسٹیں 5 اپریل کو آویزاں کی جائیں گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 6 اپریل تک واپس لئے جا سکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشانات 7 اپریل کو جاری کیےجائیں گے۔

نظام عدل انصاف نہیں دے سکتا، بدلنا پڑیگا، مردم شماری کے بغیر الیکشن متنازع ہوں گے، سعد رفیق

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 18 اپریل کو پولنگ ہو گی جب کہ انتخابات کے نتائج 20 اپریل کو جاری کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں