وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔
اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے کا اضافہ جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے56 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سستا پیٹرول فراہم کرنے کا منصوبہ
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد ہو گا۔