عمران خان نے عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرا دی


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی تحریری یقین دہانی کرا دی۔

پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ساری دنیا دیکھ لے کہ عمران خان امن چاہتے ہے اور انہوں نے اپنے دستخطوں سے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی بھی لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر کے حوالے کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی اگر یہ لندن پلان پر عملدرآمد کروانا چاہتے ہیں تو نتائج کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت اور پولیس کے افسران ہوں گے۔ عمران خان امن چاہتے ہیں اور ہم پر امن ہیں۔ حکومت خون ریزی سے باز رہے۔


متعلقہ خبریں