لاہور میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری


اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے لاہور میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے لاہور میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔ رینجرز اہلکار پولیس کے ہمراہ لاہور میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خدمات سرانجام دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تمام فورس آن بورڈ ہے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد تو کرانا ہے، آئی جی پنجاب

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور زمان پارک میں کشیدہ حالات کے باعث لاہور میں رینجرز تعینات کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں