سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو تو خود گرفتاری دے دینی چاہئے تھی،گرفتاری بہادر لوگ دیتے ہیں،توشہ خانہ پر عمران خان سے پوچھیں جس نے چوری کی ہے۔
لندن صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو پر نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کو وقار کا مطلب بھی نہیں پتہ ، وقار اس کے قریب سے بھی نہیں گزرا۔
نواز شریف کے ساتھ جب تک انصاف نہیں ہو گا ن لیگ الیکشن نہیں چاہے گی، مریم نواز
انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے خوف سے عمران خان سرکس لگائے بیٹھا ہے،اس میں رتی بھربہادری ہوتی تو شرم سے ڈوب مرتا۔ بزدلی اور بے غیرتی کا دھبہ لگوانے کی بجائے سیاست چھوڑ دیتا۔