این اے 61 جہلم کا میدان کون مارے گا ؟عوام نے فیصلہ دے دیا


قومی اسمبلی کی نشست این اے 61 پر عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ مطلوب مہدی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 61 پر ہم نیوز نے عوام کی رائے جاننے کی کوشش کی۔ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری کے پاس ہے جس پر انہوں ںے ووٹوں کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔

جہلم کے ووٹرز نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے کیونکہ قوم کے ساتھ صرف عمران خان ہی مخلص ہے اور فواد چودھری نے حلقے میں بہت سے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ پی ٹی آئی ہی چوروں کو ملک سے بھگائے گی۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ عمران خان اچھے انسان ہیں اور ملک کے حق میں وہی بہتر ہیں۔ انہوں نے کسی کے سامنے بھی گھٹنے ٹیکنے سے انکار کر دیا اور ملک میں وہی تبدیلی لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نوبیاہتا جوڑے کا مہنگائی کیخلاف احتجاج

دوسری جانب سے ووٹرز کی ایک بڑی تعداد مسلم لیگ ن کے حق میں نظر آئی۔ حلقے کی عوام کا کہنا تھا کہ ملک پر ایک نظر ڈالیں تو تمام ترقیاتی کام نواز شریف کے دور میں ہی ہوئے جبکہ عمران خان نے چلتے ملک کو داؤ پر لگا دیا وہ صرف وعدے کرتے ہیں لیکن عملی میدان میں کچھ بھی نہیں کیا گیا۔

عوامی سروے میں شہریوں کی بڑی تعداد اب بھی پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتی نظر آئی تاہم عوام کی ایک تعداد ایسی بھی نظر آئی جس نے کسی بھی پارٹی کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔ جن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہے اور مہنگائی کے خاتمے کے دعوے ہی کرتے نظر آئے لیکن عملاً کوئی کچھ بھی نہیں کر رہا۔


متعلقہ خبریں