اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی خرید و فروخت کی کوشش کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اگر پی ٹی آئی کا کوئی رکن کسی بھی سلسلے میں پیسوں کا تقاضا کرے تو ہمیں اطلاع دیں۔ اگرکوئی امیدوار ٹکٹ کے حصول کے لیے پیسے کی پیشکش کرے یا کوئی کارکن ٹکٹ دلانے کےعوض پیسوں کا تقاضا کرے تو دونوں صورتوں میں ہمیں بتایا جائے۔
اگر تحریک انصاف کا کوئی کارکن پارٹی ٹکٹ دلوانے کے عوض پیسوں کا تقاضا کرے یا آپ کے علم میں کوئی ایسا امیدوار ہو جو ٹکٹ کے حصول کیلئے پیسے کی پیشکش کرتا ہو تو 0303-5375113 پراسکی اطلاع دیں۔ ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ میں خود کروں گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 2, 2018
چیئرمین پی ٹی آئی نے شکایتی نمبر دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس طرح کی کوئی شکایت ہوتو ہم سے رابطہ کریں کیونکہ ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ میں خود کروں گا۔
عمران خان کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ”عمران نیازی نے کہا کہ کوئی ٹکٹ کے لیے پیسوں کی پیش کش کرے تو ان کواطلاع دیں لیکن نیازی صاحب جس سے آپ پیسے لیں، اس کی اطلاع کسے دی جائے؟”
عمران نیازی نے اعلان کیا کہ اگر کوئ ٹکٹ کے بدلے پیسے لے تو مجھے اطلاح کریں۔۔۔ مگر نیازی صاحب جس سے آپ پیسے لیں اسکی اطلاح کسے دی جائے؟۔
— AbidSherAli (@AbidSherAli) June 2, 2018