پشاور میں کارکنان کو گرفتار کرنے کیلئے کوئی تیار نہیں، اعجاز چودھری

پشاور میں کارکنان کو گرفتار کرنے کیلئے کوئی تیار نہیں، اعجاز چودھری

پشاور: جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن اعجاز چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور میں تاریخی دن ہے، کارکنان کو گرفتار کرنے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے۔

جیل بھرو تحریک: گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

انہوں نے الزام عائد کیا کہ 100 کے قریب ایسے کارکنان ہیں جن کے حوالے سے پولیس کچھ نہیں بتا رہی ہے، کل لاہور سے 993 لوگ گرفتاریاں دینے کیلئے تیار تھے، بہت سے کارکنان بغیر رجسٹریشن کے آئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما اعجازچودھری نے مطالبہ کیا کہ جن کو لوگوں کو گرفتارکیا گیا ہے، بتایا جائے ان پر کون سی دفعات لگائی گئی ہیں؟

500 کا بندوبست کیا، گاڑیوں میں 80 افراد بیٹھے، عمران خان ٹولے کے 3/4 قابو آگئے، رانا ثنا اللہ

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی قیدی نے رہائی کے لیے رجوع نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹیشن فائل کرنے کامقصد ہے کہ بتایا جائے کہ قید سیاسی کارکنان پر کون سی دفعات لگائی گئی ہیں؟

جیل بھرو تحریک آج پشاور سے ، ہتھکڑی چوم کر آزادیوں کا پیغام دینگے:فواد چوہدری 

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پٹیشن اس لیے دائر کی ہے کہ پتہ چلے قید رہنماوں اور کارکنان کو کہاں رکھا گیا ہے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے قید سیاسی کارکنان کو حاصل حقوق دیے جائیں۔


متعلقہ خبریں