پی ٹی آئی کے پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹفکیشن معطل

بھارتی خاتون کا پاکستانی شہریت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

فائل فوٹو


لاہورہائیکورٹ نے پنجاب کے ایم این ایز کی حد تک ضمنی الیکشن  روک دئیے۔

لاہور ہائیکورٹ میں تحریکِ انصاف کے مزید 70ارکان اسمبلی کی استعفیٰ منظور کرنے کا اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔فواد چودھری، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک ،اسد عمر سمیت 70 ارکان کی درخواست پر سماعت  کی گئی۔

عدالت نے تحریک انصاف کے پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹفکیشن معطل کردیا۔ لاہورہائیکورٹ نے پنجاب کے ایم این ایز کی حد تک ضمنی الیکشن  روک دئیے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کی صوبوں کے انتخابات سے متعلق ایوان صدر کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے سے معذرت

لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔اسپیکر اسمبلی کے نوٹیفکیشن کی حد تک معاملہ 7 مارچ کو سنا جائے گا۔
درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر نے استعفیٰ منظور کرنے سے پہلے ارکان کا موقف نہیں لیا۔

درخواست میں  موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے استعفیٰمنظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹی فائی کردیا ۔عدالت نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفی منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔


متعلقہ خبریں