پی ایس ایل کی کامیاب ترین ٹیم کونسی؟


اسلام آباد یونائٹیڈ پاکستان سپر لیگ کی کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔ شاداب خان الیون دو بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی۔

اسلام آباد یونائیٹیڈ کا شمار پاکستان سپر لیگ کی ان چند ٹیموں میں ہوتا ہے جو ہمیشہ سے ہی اپنے حریف کو مشکلات سے دوچار کرتی ہے۔

چاہے وہ افتتاحی ایڈیشن کی ٹرافی ہو یا پھر پی ایس ایل تھری کی یادگار فتح، اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ سے اپنی دم دار پرفارمنس سے اپنے فینز کو محظوظ کیا ہے

اسلام آباد یونائیٹیڈ پی ایس ایل سیون کے پلے آف تک پہنچی لیکن لاہور قلندرز ان کے فائنل تک کے پہنچنے کا سفر تمام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 8: کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا گیا

اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان پی ایس ایل میں سب سے کامیاب ترین باولر ہے، انہوں نے اکسٹھ میچوں میں چوبیس عشاریہ تئیس کی اوسط سے پنسٹھ وکٹیں حاصل کررکھی ہے ۔

لیوک رونچی کے بعد آصف علی سرسٹھ میچوں میں ایک ہزار سولہ رنز بنا کر اسلام آباد یونائیٹیڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹیڈ ، کراچی کنگز سے بارہ میچز جیتی چھ ہاری، لاہور قلندرز سے آٹھ جیتی چھ ہاری ۔ اسی طرح ملتان سلطانز سے پانچ جیتی چھ ہاری، پشاور زلمی سے نو جیتی نو ہاری اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف سات میچز میں کامیاب رہی اور آٹھ میں ناکامی کا سامنا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں