ترکیہ اور شام میں زلزلےسے اموات کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ گئی


ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

ترکیہ اور شام  میں سوموار کو آنے والے خوفناک زلزلے کے بعد اب تک زمین بوس ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ دونوں ممالک میں اموات کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

ٓخبر رساں اداروں کے مطابق زلزلے کے باعث ترکیہ میں6ہزار عمارتیں تباہ ہوئی ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔  ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد ملبے سے مذید افراد کو زندہ حالت میں نکالنے کی امیدیں بھی دم توڑتی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ اور شام میں زلزلہ، اموات 25 ہزار سے بڑھ گئیں

ادھر زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر گفتگو کے دوران ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں لاکھوں عمارتیں ناقابل رہائش ہوچکی ہیں، چند ہفتوں میں تباہ شدہ شہروں کی تعمیر نو شروع کرنے کے اقدامات کریں گے۔

دوسری جانب جنوبی ترکی میں ریسکیو کوششوں میں اس وقت تعطل آیا جب مختلف گروہوں میں تصادم ہوا اور جرمنی اور آسٹریا سے تعلق رکھنے والے عملے نے ریسکیو آپریشن روک دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق 50 افراد کو چوری کے الزام میں حراست میں لیا گیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

 


متعلقہ خبریں