نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل

پنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے ہوگا، نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے

لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیش کے مطابق اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت کمیٹی میں شامل ہوں گے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ملک احمد خان، حسن مرتضیٰ اور ندیم کامران پارلیمانی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کا بنایا ہوا وزیر اعلیٰ چلنے نہیں دیں گے، پرویز الہٰی

کمیٹی 3 روز میں وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے دیئے گئے ناموں میں سے ایک پر اتفاق کرے گی اور پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق نہ ہونے پر عبوری وزیراعلیٰ کی تعیناتی کا معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا بنایا ہوا وزیر اعلیٰ چلنے نہیں دیں گے۔ ہمیں الیکشن کمیشن کی نیت اور سوچ کا علم ہے اور الیکشن کمیشن تو روزانہ عمران خان کے خلاف کیسز بنا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں