اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کی درخواست خارج

Ishaq Dar

اسحاق ڈار اس وقت کہاں ہیں؟ افواہوں کا ڈراپ سین


الیکشن کمیشن نےاسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج کردی ہے۔

حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے متعلق 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 29 مارچ 2018 کو معطل ہوا تھا۔

سپریم کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر نوٹیفکیشن بحال کیا گیا تھا، اسحاق ڈار نے پاکستان پہنچ کر بطور ممبر سینیٹ اور بطور وزیر خزانہ حلف لیا تھا۔


متعلقہ خبریں