پنجاب میں کوئی سمجھدار وزیراعلیٰ ہوتا تو عمران خان10 سال حکومت کرتے، چودھری سرور


سابق گورنر چودھری سرور نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں کوئی سمجھدار وزیراعلیٰ ہوتا تو عمران خان10 سال حکومت کرتے۔

سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ ایک ہفتہ بنی گالہ یا وزیراعظم ہاوس میں پڑا رہا۔31مارچ کو رات 11بجے استعفیٰ اسلام آباد سے میرے پاس پہنچا۔میں عثمان بزدار کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں تھا۔پی ٹی آئی میں کوئی بھی ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھا۔

ہم نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دس سال تک سسٹم چلے، پنجاب میں کارکردگی اچھی ہوتی تو عمران خان دس سال حکومت کرتے۔حفیظ شیخ نے مجھے تین بار کہا کہ پنجاب نہیں چل رہا۔اگر پنجاب نہیں چلتا تو مرکز نہیں چل سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پرویزالہٰی بھی بتا رہے ہیں کہ پونے 4سال میں پنجاب کو تباہ کیا گیا۔پرویزالہٰی کے پاس اعتماد کاووٹ لینے کیلئے نمبر ز پورے نہیں۔2لوگ غیر حاضر رہے تو پرویزالہٰی اعتماد کاووٹ نہیں لے سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان 22 سالہ تیاری کے باوجود فیل ہو گئے، رانا ثناء اللہ

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو غلطیاں کی ہیں وہ انہوں نے خود تسلیم کیں۔ابھی تک عمران خان نے اپنی بڑی غلطیا ں تسلیم نہیں کیں۔سابق گورنر احمد محمود اور یوسف رضا گیلانی سے میرے ذاتی تعلقا ت ہیں۔جہانگیر ترین اور علیم خان سے سیاسی طور پر کوئی بیٹھک نہیں ہوئی ہے۔جنوری سے میں نے سیاسی رابطے شروع کئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ن  لیگ والے سمجھتے ہیں کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر استعفی دیا۔مجھے اسٹیبلشمنٹ نے استعفیٰ دینے کا کہا نہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا کہا۔میں جب استعفیٰ دینا چاہتا تھا تو مجھے پیغام ملتاتھا کہ ہم نے 2028تک چلنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گورنر ہاوس گرانے سے ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہوتی،۔ملک کی معیشت مشکل فیصلے کرنے سے ٹھیک ہوتی ہے۔ ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے۔ہمیں نجکاری پر توجہ دینی پڑے گی۔دوست ممالک کی مددسے ہم ڈیفالٹ سے بچ سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت ہم سے 50فیصد مہنگا ڈیزل اور پیٹرول بیج رہا ہے۔نریندر مودی نے بیرون ملک دوروں سے ملنے والے تحائف آکشن کیے۔اچھاکام دشمن بھی کرے تو اس سے سیکھنا چاہئے۔

 


متعلقہ خبریں