آٹا، دالیں، چاول، دودھ، انڈے اور ڈبل روٹی سمیت 23 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

گھی، دالیں، چاول، دودھ اور آلو سمیت 34 اشیا مہنگی ہو گئیں، تنخواہ دار طبقہ شدید متاثر

اسلام آباد: آٹا، دالیں، چاول، انڈے، ڈبل روٹی، دودھ اور بلب سمیت 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

آٹا، دالیں، آلو، چنا، انڈے، چینی اور مرغی مزید مہنگی ہو گئی

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.09 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 29.30 فیصد ہو گئی ہے۔

جائرہ رپورٹ کے تحت 51 اشیا ضروریہ میں سے 23 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ 21 کے نرخ برقراررہے ہیں۔

اعداد و شمار کے تحت حالیہ ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 8 روپے مہنگے ہوئے، ٹوٹا باسمتی چاول فی کلو چار روپے مہنگا ہو گیا جب کہ آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 44 روپے بڑھ گئی۔

بجلی 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

وفاقی ادارہ شماریا کے مطابق ڈبل روٹی کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا، آگ جلانے والی لکڑی 25 روپے مہنگی ہوگئی، ایل پی جی کے سلنڈر کی قیمت 41 روپے بڑھ گئی۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق دال مسور، دال چنا، پیاز اور تازہ دودھ کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں جب کہ انرجی سیور بلب چار روپے مہنگا ہو گیا۔

آٹا، پیاز، ٹماٹر، دالیں، آلو، بیف، بچوں کا دودھ اور انڈے سمیت 33 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

وفاقی ادارہ شماریات کے تحت رواں ہفتے آلو کی قیمت پانچ روپے کی کمی ہوئی جب کہ ٹماٹر آٹھ روپے، ویجیٹیبل گھی کے 2.5 کلو گھی کے ڈبے کی قیمت بھی 19 روپے کم ہو گئی۔


متعلقہ خبریں