گورنر نے ہیلی کاپٹر بل پر دستخط کر دیئے


 گورنر خیبرپختونخوا نے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے بھجوائے گئے بِل پر دستخط کردیے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ بل اعتراضات لگا کر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو واپس ارسال کیا تھا، لیکن آئین کی روح سے اس کو نہیں روک سکتے ہیں، اسپیکر کی جانب سے ہیلی کاپٹر بِل کو فنانس بِل ڈکلیئر کیا گیا ہے،منتخب نمائندے یا کوئی اور اس بِل کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بِل کے حوالے سے عدالت کا فیصلہ سب کے لئے قابل قبول ہو گا۔

واضح رہے اسپیکر نے گورنر کو ان کے اختیارات کے حوالے سے بل پر اپنا نوٹ لکھ کر واپس بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ صوبائی اسمبلی سے منظور بل کے تحت 2008 سے ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی تحفظ دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں