ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ رجیم چینج کے بعد پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوا ہے۔
عمران خان کیسز میں نئے ثبوت سامنے آنے کا دعویٰ
سابق وزیر خارجہ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو بکھیرنے کی خواہش کرنے والے خود بکھر جائیں گے، پی ڈی ایم اتحاد کا شیرازہ بکھرنے والا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ڈی ایم ملک میں انتشار کی سیاست کررہی ہے، حکمرانوں نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، گزشتہ سات ماہ میں ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا، مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی بحران مزید بڑھ رہا ہے، جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آتا معیشت کنٹرول نہیں ہو سکتی۔
عمران خان کی مارچ اپریل میں انتخابات کی پیشگوئی
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی استحکام کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات کو کہا ہے،
فوری اور شفاف اتنخابات ہی ملک میں سیاسی استحکام پیدا کرسکتے ہیں، جتنا انتخابات کے انعقاد میں تاخیر ہو گی اتنا ملک کے لئے نقصان دہ ہو گا۔