ریحام خان نے اپنا جیون ساتھی چن لیا


معروف صحافی ریحام خان نے اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے، ریحام خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی تیسری شادی کی خبر سے سب کو آگاہ کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر مرزا بلال کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنا ساتھی ڈھونڈ لیا ہے، ریحام خان نے فیس بک پر لکھا کہ انہیں اپنے خیر خواہوں کو یہ خوشخبری بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ انہوں نے ایک سادہ تقریب میں مرزا بلال کے ساتھ شادی کر لی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)


نکاح کی تقریب امریکی شہر سیاٹل میں ہوئی، ریحام خان نے انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر اپنے نکاح اور شادی کی تصاویر شیئر کیں جبکہ مرزا بلال نے ان تصاویر کو ری ٹویٹ کیا۔

ریحام خان نے مزید لکھا کہ ایک طویل جدوجہد کے بعد بالآخر وہ ایک ایسے شخص سے ملیں جس کی ذہانت نے انہیں متاثر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)


معروف صحافی کا مزید کہنا تھا کہ مرزا بلال ان سے 13 سال چھوٹے ہیں لیکن وہ ایک ایسے سمجھدار انسان ہیں جس پر وہ بھروسہ کرسکتی ہیں،  ریحام خان نے مرزا بلال کے والدین اور اپنے بیٹے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلال کے والدین نے ان کا اپنی فیملی میں گرم جوشی سے استقبال کیا جبکہ ان کے بیٹے نے بطور وکیل ذمہ داری نبھائی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر سب کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کی کہ ان کی اور ان کے خاندان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)


متعلقہ خبریں