نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کل کراچی پہنچے گی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم جمعرات کو براستہ دبئی کراچی پہنچے گی۔ مہمان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ٹم ساؤتھی کر رہے ہیں اور ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
مہمان ٹیم میں کین ولیمسن، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ڈیوون کونوے، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، ڈیرل مِچل، ہینری نکلز، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، اش سوڈھی، بلیئر ٹکنر، نِیل ویگنر، ول ینگ شامل ہیں۔
The Test Squad on the way to Pakistan from Auckland. The 1st Test starts on December 26. #PAKvNZ pic.twitter.com/WrrNihk5Ms
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) December 21, 2022
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، عبد اللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز اور محمد رضوان شامل ہیں۔
محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔