ارجنٹائن فٹ بال دنیا کا نیا حکمران، میسی کا خواب پورا، ٹرافی کے ساتھ ریٹائرمنٹ


ارجنٹائن فٹ بال دنیا کا نیا حکمران بن گیا، فائنل میں  دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دے کر تیسری بار ورلڈ کپ جیت لیا۔


قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جہاں ارجنٹائن نے دو کے مقابلے  میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔

اس سے پہلےارجنٹینا کے لیونل میسی نے 23ویں منٹ میں پہلا گول کیا،ڈی ماریا نے 36ویں منٹ میں ارجنٹینا کیلیے دوسرا گول کیا،فرانس کے امباپے نے 80اور81ویں منٹ میں 2 گول کر کے میچ 2-2 سے برابر کر دیا۔

ایکسٹراٹائم کے دوسرے ہاف میں میسی نے گول کرکےارجنٹائن  کوبرتری دلا دی اور اختتامی لمحات میں امباپے نےپنلٹی پرتیسراگول کرکے میچ پھر برابرکردیا۔

We’re heading to penalties! 🍿#FIFAWorldCup | #Qatar2022


بعد میں میچ کا فیصلہ پینلٹی پر ہوا جہاں ارجنٹائن نے دو کے مقابلے میں چار گول سے میچ جیت لیا۔ فرانس کی ایک کک گول کیپر نے روک لی جبکہ ایک باہر چلی گئی، ارجنٹائن کی جیت کے ساتھ ہی جشن شروع ہو گیا۔

ارجنٹائن کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب بھی پورا ہو گیا،میسی ورلڈ کپ جیت کر میرا ڈونا،زیدان،رونالڈواورپیلے کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ:مراکش کو شکست،تیسری پوزیشن کروشیا کے نام

فرانس کے امباپے نے ورلڈ کپ میں 8 گول کیے،ارجنٹائن کے کپتان میسی نے قطر ورلڈ کپ میں 7 گول کیے،آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے میسی نے قطر ورلڈ کپ کے ہر راؤنڈ میں گول کیا۔

لیونل میسی نے ورلڈ کپ کا 26 واں میچ کھیل کر عالمی ریکارڈ بنا دیا،میسی فٹ بال ورلڈ کپ کے 19 میچوں میں کپتانی کرنے والے واحد کپتان ہیں۔

ارجنٹائن نے  36 سال بعد تیسری مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ جیتا، وہ  1978 اور 1986 میں بھی فٹ بال ورلڈ کپ جیت چکا ہے،ایشیا میں ہونے والا دوسرا ورلڈ کپ بھی جنوبی امریکا کی ٹیم کے نام رہا۔ارجنٹینا 6 بار ورلڈ کپ فائنل میں پہنچا،3 میں فتح، 3 میں ناکام رہا۔

فرانس کی ٹیم نے ورلڈ کپ کا چوتھا فائنل کھیلا ،2جیتے ،2 میں ناکامی ہوئی۔

2002میں جنوبی کوریا اور جاپان میں ہونے والا ورلڈ کپ برازیل نے جیتا تھا۔

میسی نے ورلڈ کپ میچوں میں 17 فتوحات کا ریکارڈ برابر کر دیا،جرمنی کے کلوزے ورلڈ کپ کے 17 میچوں کی فتوحات میں شامل رہے،
لیونل میسی پانچ ورلڈ کپ کھیلنے والے دنیا کے چھٹے کھلاڑی ہیں۔

فٹبال ورلڈ کپ فائنل کے بعد ٹرافی اورمیڈلز دینے کی تقریب ہوئی،ارجنٹینا کے ’مارٹینیز‘نے فٹبال ورلڈکپ کے بہترین گول کیپر کا ایوارڈ جیت لیا۔

ارجنٹینا کے ‘اینزو فرنینڈز‘ فٹبال ورلڈکپ کے ’بیسٹ ینگ پلیئر‘ قرار دیئے گئے جبک ارجنٹینا کے لیونل میسی قطرفٹبال ورلڈکپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔


لیونل میسی نے ’گولڈن بال‘ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔میسی نے ایونٹ میں سات گول کیے، تین بار اسسٹ بھی کیا۔

میسی نے دوسری بار ورلڈکپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا،انہیں 2014کے ورلڈکپ میں بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

گولڈن بوٹ کا ایوارڈ فرانس کے امباپے کے نام رہا۔


ٹرافی اور میڈلز دینے کی تقریب میں شاندارآتش بازی کامظاہرہ بھی کیا گیا، لیونل میسی نے فٹبال ورلڈکپ2022کی ٹرافی وصول کرلی اور ٹیم کے ساتھ جشن منایا۔۔


متعلقہ خبریں