اہم تقرری سے متعلق صدر عارف علوی سے رابطے میں ہوں، عمران خان


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اہم تقرری سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رابطے میں ہوں۔

آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے اہم ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں پارٹی کا سربراہ ہوں، صدر مجھ سے ضرور مشاورت کریں گے، وزیراعظم اہم تقرری کیلئے مشاورت کرنے لندن چلے جاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں، ملک جس طرح چلا یا جا رہا ہے قوم اسے مزید قبول نہیں کرے گی۔

29 نومبر کو ریٹائر ہو رہا ہوں، فوج کی سیاست میں مداخلت غیر آئینی ہے، آرمی چیف

واضح رہے کہ نئے چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں تمام حکومتی ساسی اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہبا زشریف اور وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس کے متعلق غالب امکان یہی ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر اتحادی جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

نیا آرمی چیف کون؟ وزیر اعظم کو 6 نام مل گئے

واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی آئینی  و قانونی اعتبار سے وزیراعطم کا صوابدیدی اختیار ہے۔


متعلقہ خبریں