عمران پر فائرنگ کا واقعہ، تحقیقات میں پیشرفت


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر فائرنگ کے واقعے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان پر فائرنگ واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کنوینئر نے اتوار کا دن وزیر آباد میں گزارا اور فائرنگ واقعے میں گرفتار ملزم نوید کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

گرفتار ملزم نوید 3 بار انٹرویو کے باوجود اپنے بیان پر قائم ہے۔ ملزم سے مختلف اوقات میں 3 بار تفتیش کی گئی جس میں سوالات کی نوعیت بھی بدلی گئی۔ ملزم ہر انٹرویو میں پہلے دن والے بیان پر قائم رہا۔

یہ بھی پڑھیں: کلفٹن میں پولیس اہلکار قتل، ملزم کی شناخت ہو گئی

ملزم کو اسلحہ فراہم کرنے والے ساجد اور وقاص سے بھی سوالات کیے گئے جبکہ اگلے مرحلے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں 500 سے زائد پولیس اہلکار موجود تھے۔


متعلقہ خبریں