سود کیخلاف فیصلے پر اپیل واپس لینے کی درخواست دائر

Supreme Court

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے پر دائر اپیل واپس لینے کی درخواست دے دی۔

وفاقی حکومت کے وکیل سلمان راجہ نے سود کے خلاف فیصلے پر دائر اپیل واپس لینے کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد، گواہان طلب

واضح رہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خاتمہ کا حکم دیا تھا لیکن اسٹیٹ بینک نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی تھی تاہم 9 نومبر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپیل واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سود سے پاک نظام کو آگے لے کر چلیں گے۔


متعلقہ خبریں