امین الحق کی اسحاق ڈار کو وارننگ


وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے اسحاق ڈار کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار سے کہتا ہوں کہ اپنے رویے میں تبدیلی لے کر آئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اگر وزیر نہیں رہوں گا تو آپ بھی وزریر نہیں رہیں گے، ہٹ دھرمی نہیں چلے گی، آپ وزیراعظم کی ہدایت پر عمل درآمد کریں۔

امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان منظم انداز میں کام کرتی رہی ہے، ورچوئل یونیورسیٹی اورنگی میں قائم کی گئی ہے، فنانس منسٹر کےحوالے سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نےوزارت نے تمام پروپوزل دئے لیکن وہ روکی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکا کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، اسحاق ڈار

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج سے 15دن پہلے ایگری کلچر کیلئے کام ہوئے لیکن میں کس طرح کمپنیوں کو بلاؤنگا، فوجی قیادت کو نشانے پر لیکر خطرناک صورتحال پر نہیں لانا چاہئیے، پیپلز پارٹی سے مزاکرات ہورہے ہیں، سب سے پہہلے جو جعلی حلقہ بندی ہوچکی ہے اسے ٹھیک کرکے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلدیاتی انتخابات ایسےنہیں ہونگے جسمیں لوگوں کو گنا نہیں گیا، جمہوریت ہونی چاہئئے حکومت اپنے وعدوں سے علیحدہ نہ ہوں۔


متعلقہ خبریں