پیپلزپارٹی سے مذاکرات کا پہلا دور مکمل، مرحلہ وار عملدرآمد کرائیں گے، خواجہ اظہار


کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سے آج بلدیاتی نظام سے متعلق مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوا ہے جس میں مسودہ قانون تیار کیا گیا ہے، کل بھی تجاویز پیش کی جائیں گی، پیپلزپارٹی سے مرحلہ وار اس پر عمل درآمد کرائیں گے۔

ایم کیو ایم کا بیان بدلنے میں 24 گھنٹے نہیں لگیں گے، جوڑ توڑ نہیں ہو رہا ، کوئی آفر نہیں ہے، اسد عمر

انہوں نے یہ بات رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتائی۔ انہوں ںے کہا کہ آج رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر بات ہوئی۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ 2017 میں ایم کیو ایم 140 اے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ گئی تھی، اس وقت کے اتحادیوں کو بھی درخواست میں پٹیشنر بنایا گیا تھا، اس مقدمے میں ایم کیو ایم کے وکلا نے کامیابی حاصل کی تھی، ہم اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے پاس گئے لیکن فیصلے کے بعد سے آج تک کسی صوبے نے فیصلے کی ایک شق پر بھی عمل نہیں کیا۔

انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں بھی طاقتور بلدیاتی نظام کا مطالبہ سرفہرست رکھا تھا جب کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کا آج پہلا مرحلہ تھا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ملاقات خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ہوئی، کل بھی تجاویز پیش کی جائیں گی، اس معاملے کو مرحلہ وار پیپلز پارٹی سے حل کروائیں گے۔

وزیراعظم نے آصف زرداری اور بلاول سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، وسیم اختر

خواجہ اظہارالحسن نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کراچی میں سب جلسے کرتے ہیں لیکن کوئی کراچی کے کوٹے کی بات نہیں کرتا، کراچی میں نکاسی آب، لوڈشیڈنگ اور گیس بحران کے مسائل ہیں مگر کراچی کے مسائل پر کوئی بھی بات نہیں کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp