بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا


بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

سیشن کورٹ اسلام آباد نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کافیصلہ سنادیا۔عدالت نے فہد ملک قتل کیس کے تینوں مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

مجرم راجہ ارشد،ہاشم اور نعمان کھوکھر کو عدالت پیش کیاگیا۔سیشن کورٹ جج عطاربانی نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:سپر یم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو بری کر دیا

واضح رہے کہ کیس کی سماعت کے دوران 4 چشم دید گواہان نے تینوں ملزمان کے خلاف بیان دیا تھا۔فرانزک رپورٹ کے مطابق قتل میں استعمال کی گئی کلاشنکوفس اور جائے وقوع سے ملے خول بھی میچ کر گئے تھے۔

مرکزی ملزم راجہ ارشد کو ملک سے فرار کی کوشش میں طورخم بارڈر سے گرفتار کیا گیا تھا۔بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا ٹرائل 6 سال چلا۔

یاد رہے کہ بیرسٹر فہد ملک کواسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں 2016  میں قتل کیاگیاتھا۔مقتول اور ملزم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد قتل تک معاملہ پہنچاتھا۔

 


متعلقہ خبریں