پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ ٹورنٹو ایئرپورٹ سے غائب

پی آئی اے pia

اسلام آباد: پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ ٹورنٹو ایئرپورٹ سے مبینہ طور پر غائب ہو گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق فضائی میزبان پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 پر اسلام آباد سے کینیڈا پہنچا تھا، فضائی میز بان نے 16 اکتوبر کو پرواز پی کے 782 کے ذریعے واپس اسلام آباد آنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ:پی آئی اے انجینئرز نے بھارتی طیارے کی مرمت کردی

فضائی میزبان کے ڈیوٹی پر نہ پہنچنے پر کینیڈا کی بارڈر سیکیورٹی فورس کو اطلاع کردی گئی ہے، فضائی میزبان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں