ایلون مسک کے پرفیوم کی 20ہزار بوتلیں فروخت،2 ملین ڈالر کما لیے

Elon Musk

ایلون مسک کے پرفیوم کے لانچ کے چند گھنٹوں بعد ہی 20 ہزار بوتلیں فروخت  ہو گئیں۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک  کا برنٹ ہیئر پرفیوم لانچ ہوتے ہی ہاتھوں ہاتھ بکنے لگا۔ ایلون مسک نے پرفیوم کی 20 ہزاربوتلیں بیچ کر صرف چند گھنٹوں میں تقریباً2 ملین ڈالر کما لیے۔


ایلون مسک کے پرفیوم  کی  قیمت100 ڈالر ہے ۔ پرفیوم کی شپنگ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں شپنگ شروع کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک نے پرفیوم متعارف کرادیا

واضح رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ روز  ہی  پرفیوم لانچ کیا ہے۔ایلون مسک نے اس ضمن میں اپنے ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ میرے نام کا آخری حصہ خوشبو سے متعلق ہے مگر اس کے باوجود مجھے اس کاروبار میں آنے میں اتنا لمبا عرصہ لگ گیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp