چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ سے متعلق حتمی مشاورت کے لیے اجلاس آج طلب کرلیا۔
سابق وزیر اعظم عمران نے لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کردیں۔ احتجاج اور لانگ مارچ سے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس آج بلا لیا گیا۔
عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کی میٹنگ بلا لی۔اجلاس کے دوران چئیرمین تحریک انصاف تمام عہدیداران کو اہم ذمہ داریاں سونپیں گے
اجلاس میں سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کی فائنل کال پر حتمی مشاورت ہوگی۔لانگ مارچ کی پلاننگ پر مختلف آپشنز پر مزید غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کو طاقتور لوگ پاکستان لائے ہیں، وہ ڈیل کے بغیر نہیں آسکتا تھا، عمران خان
واضح رہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے تاہم ابھی تک تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ گزشتہ روز عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا تھا رانا ثنااللہ اور شہباز شریف تیار ہو جاؤ، مجھے آپ کے پلان کا پتہ ہے لیکن میرے پلان کا آپ کو نہیں پتہ، میں ا ن کی ساری پلاننگ کے مطابق تیاری کر رہا ہوں۔
انہوں نے عوام کو لانگ مارچ میں شرکت کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب نے تیار رہنا ہے میں کبھی بھی کال دوں گا، پوری پلاننگ کر رہا ہوں آپ سب نے تیار رہنا ہے۔