مفتاح اسماعیل نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے سخت معاشی حالات میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مشکل معاشی حالات میں بہترین کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے سخت معاشی حالات میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور انہوں نے معیشت کو بہتر کرنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے کامیاب مذاکرات کیے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 سال بعد احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر، عمران خان نے جھوٹا کیس بنایا، اسحاق ڈار

شہباز شریف نے کہا کہ بہترین معاشی امور کی انجام دہی پر مفتاح اسماعیل کی خدمات پر ان کا احترام کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں