کسانوں کا ایک بار پھر مطالبات کے حق میں اسلام آباد کا رخ ، راستے بند


کسانوں نے ایک بار پھر مطالبات کے حق میں اسلام آباد کا رخ کرلیا، کسان آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کے مختلف مقامات سیل کر دئیے گئے ہیں، روات ٹی چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا۔ ایکسپریس وے اور جی ٹی روڈ پر رکاوٹوں کے باعث شدید ٹریفک جام ہے۔

راستوں کی بندش سے سرکاری ملازمین کو دفاتر اور طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی کو کسانوں کے احتجاج میں شرکت سے روک دیا

تاہم اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق کے رش اور شہریوں کی آسانی کی خاطر ٹی چوک روات کے رستے کھول دئیے گئے۔ ریڈ زون اور ڈی چوک کے رستے بھی محدود پیمانے پر کھولے گئے ہیں، شہریوں کو آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں آنے والے لوگوں کے ساتھ اسلام آباد میں داخل ہونے سے پہلے مذاکرات ہوں گے، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی اسلام آباد اور انتظامیہ موقع پر موجود ہوں گے۔ شہریوں کی سہولت کی خاطر ٹریفک اور سکیورٹی کے تمام تر انتظامات سے آگاہ رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں