ملکہ برطانیہ کو ونڈزر کیسل میں سپرد خاک کر دیا گیا


 ملکہ برطانیہ کو ونڈزر کیسل میں ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے  برابر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

برطانیہ پر 70 برس تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات پیر کو سرکاری تدفین اور فوجی جلوس کے ساتھ ادا کر دی گئیں۔

 ملکہ کو سینٹ جارج چیپل ونڈزر میں ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ یہاں ان کے والد بادشاہ جارج ششم، ان کی ماں  اور بہن شہزادی مارگریٹ کی بھی مدفن ہیں۔

 ملکہ کی آخری رسومات میں  ویسٹ منسٹر ایبی میں دعائیہ تقریب ہوئی۔ تقریب میں شاہ چارلس سوم اور برطانوی شاہی خاندان کے علاوہ عالمی رہنما اور دیگر ممالک کے شاہی خاندانوں کے افراد شامل تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:دی سمپسنزمیں ملکہ الزبتھ دوم کی موت کی پیشگوئی پر بحث

تقریب کےبعدشاہ چارلس نےملکہ کے پرچم کو تابوت پر رکھا، لارڈ چیمبرلین  نے اپنی سرکاری چھڑی توڑکرتابوت پررکھی ۔

 تقریب کے اختتام پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور برطانوی ترانہ چلایا گیا ۔ ملکہ کی آخری رسوما ت میں برطانیہ بھر سے 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

 دعائیہ تقریب کے بعد ان کے تابوت کو  ونڈزر کیسل لے جایا گیا۔ جہاں سینٹ جارج چیپل میں تابوت رائل والٹ میں اتار دیا گیا۔

برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں 8 ستمبر کو بیلمورل میں وفات پا گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں