بھارتی گلوکار گوہر ممتاز کی گائیکی کے مداح نکلے


بھارت کے گلوکار و یورپیا بینڈ کے رکن پلاش سین پاکستانی گلوکار و معروف بینڈ ’جل‘ کے بانی رکن گوہر ممتاز کی گائیکی کے مداح نکلے۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے میوزک میں گوہر ممتاز کی گائیکی کا گہرا اثر پایا جاتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بھارتی موسیقار جل کی طرز کے گائیکی کو اپنا کر میوزک تشکیل دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ بالی ووڈ میں جل کے گانوں کی نقل کی جاتی ہے اور ایسے بہت سے گانوں سے متعلق میں جانتا ہوں۔

گوہر ممتاز اور کبریٰ خان کی نئی فلم ’ ابھی‘ کا ٹیزر جاری

پلاش سین نے لکھا کہ میرے الفاظ سے بعض لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے اور کچھ پسند بھی کرتے ہیں لیکن میں ہمیشہ دل کی بات کرتا ہوں۔

دوسری جانب گوہر ممتاز نے پلاش سین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا میوزک سنتے ہیں اور انہیں ان کا ’مائے ری‘ گانا بہت پسند ہے۔


متعلقہ خبریں