اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پہ چھاپہ مارا ہے۔
عمران خان کا ستمبر میں حکومت کیخلاف کال دینے کا فیصلہ
ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
سیف اللہ نیازی ایک سینیٹر ہیں اس طرح ان کے گھر پر چھاپہ مارنا لیپ ٹاپ اور فون اٹھا کر لے جانا اور ہراساں کرنا اس نام نہاد حکومت کا ایک اور کارنامہ ہے اس زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں چیئرمین سینٹ اور متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں فوری ایکشن لینا چاہئے https://t.co/JtI9OFXps9
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 13, 2022
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے اپنے جاری کردہ بیان میں الزام عائد کیا کہ چھاپے کے دوران ایف آئی اے اہلکاروں نے سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے۔
عمران خان کا حقیقی مسئلہ ذاتی انا، تکبر اور اقتدار کی ہوس ہے، مریم اورنگزیب
انہوں نے کہا کہ فاشسٹ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، انہیں عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سیف اللہ نیازی ایک سینیٹر ہیں اس طرح ان کے گھر پر چھاپہ مارنا لیپ ٹاپ اور فون اٹھا کر لے جانا اور ہراساں کرنا اس نام نہاد حکومت کا ایک اور کارنامہ ہے۔
ایف آئی اے کا سابق اسپیکر کو چوتھا نوٹس، 5 ستمبر کو طلب
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ اس زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں، چیئرمین سینٹ اور متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں فوری ایکشن لینا چاہیے۔
ہم نیوز نے اس ضمن میں ایف آئی اے کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کی رہائش گاہ پر سائبر کرائم ونگ نے چھاپہ مار کر ان کا لیپ ٹاپ اور فون سمیت دیگر سامان ضبط کیا ہے۔
پی ٹی اے نے 9 لاکھ 41 ہزار ویب سائٹس بلاک کر دیں
ذمہ دار ذرائع کے مطابق سینیٹر سیف اللہ نیازی کی رہائش گاہ سے نامنظورڈاٹ کام نامی ویب سائٹ آپریٹ کی جارہی تھی، ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد سے چھاپہ مارنے سے قبل سرچ وارنٹ حاصل کیے تھے۔