شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی۔
شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں کیچ ڈراپ کرنے پر غلطی کا اعتراف کرلیا۔ قومی کرکٹر شاداب خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کیچز ون میچز،میں شکست کی ذمہ داری لیتاہوں۔
یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ اسکورر بن گئے، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
Catches win matches. Sorry, I take responsibility for this loss. I let my team down. Positives for team, @iNaseemShah, @HarisRauf14, @mnawaz94 and the entire bowling attack was great. @iMRizwanPak fought hard. The entire team tried their best. Congratulations to Sri Lanka pic.twitter.com/7qPgAalzbt
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) September 11, 2022
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ نسیم شاہ،حارث روف اور محمد نوازنے شانداربالنگ کی۔ محمد رضوان نے جیت کے لیے اچھی کوشش کی۔پوری ٹیم نےاچھی کوشش کی۔
انہوں نے سری لنکن ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں:50گیندوں پر 50رنز والی کرکٹ اب نہیں چلے گی، شعیب اختر
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔
سری لنکا کی جانب سے دیے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی۔