کینیڈا میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک


کینیڈا کے صوبے سسکیچوان میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

کینیڈین پولیس کے مطابق  حملہ آوروں نے شہریوں  پر13 مختلف مقامات پر حملہ کیا۔ پولیس نے 2 حملہ آوروں کی شناخت کر لی ہے تاہم ابھی انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

پولیس کا کہنا ہےتاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا اور ان کی  لوکیشن یا وہ کس طرف فرار ہوئے اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں  مل سکی ہیں۔

پولیس  نے ملزمان کی آزاد ہونے کے باعث  صوبے کے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہری محتاظ رہیں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

کینیڈین پولیس کی سربراہ  نے خبردار کیا ہے کہ فرار ملزمان خطرناک ہیں اور امکان ہے کہ وہ مزید لوگوں پر بھی حملہ  کر سکتے ہیں


متعلقہ خبریں