پاک فوج کا سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی: 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ملتوی

ارشد شریف قتل کی تحقیقات ہونی چاہئیں، الزامات لگانے والوں کیخلاف کارروائی جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: پاک فوج نے سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی کے لیے 6 ستمبر کو یوم دفاع وشہدا کی جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کردی ہے۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی کے لیے جی ایچ کیو میں 6 ستمبر کو ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کی خدمت جاری رکھیں گی۔

2010 میں بھی تباہی آئی، اسی جگہ غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے، آرمی چیف

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو ہر سال یوم دفاع و شہدا منایا جاتا ہے جس کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوتی ہے، مرکزی تقریب میں شہدا کے خاندان بھی شریک ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں