وزیر اعلی پنجاب کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات


وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی بنی گالہ پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے عمران خان سے خصوصی ملاقات کی، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، وزیراعلی پنجاب نے عمران خان پر دہشت گردی کے مقدمہ کی مذمت کرتے ہوئے گرفتاری کے منصوبہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں